پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دھمکی آمیز خط‘ عمران خان کا صدر مملکت اور چیف جسٹس کو مراسلہ‘ اہم استدعا کردی

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے بیرونی سازش اور دھمکی آمیز خط کے حوالے سے صدر مملکت کو بذریعہ مراسلہ عوامی تحقیقات کی استدعا کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی سفیر کے موصول ہونے والے مراسلے کی تحقیقات کیلئے صدرِ مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سچ جاننا اور تبدیلء اقتدار کی بیرونی سازش میں ملوث کرداروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جبکہ ایوانِ صدر اور عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے معاملے پر خاموشی سے عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام حصولِ انصاف کیلئے عدالتِ عظمیٰ و سربراہِ ریاست کی جانب نظریں لگائے ہوئے ہیں، صدرِ مملکت اور چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔خط میں عمران خان نے صدرِ مملکت سے بطور سربراہِ ریاست اور کمانڈر ان چیف افواجِ پاکستان فوری کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری و جمہوریت کو لاحق اس خطرے کی عوامی تحقیقات کی جائے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ نے دیگر حکام کے ہمراہ ہمارے سفیر سے باضابطہ ملاقات کی پاکستانی سفیر کی جانب سے اس ملاقات سے متعلق بھجوائی گئی تمام تفصیلات ایک خفیہ مراسلے کی شکل میں موجود ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ خفیہ مراسلے کی رپورٹ میں امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ کی گفتگو بھی واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نے خط میں بتایا ہے کہ اس سازش کا مقصد مجھے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانا تھا جو کہ یہ ایک نہایت سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت کو سازش پر مبنی تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے چلتا کیا گیا، خفیہ مراسلے میں درج اس سازش کے باعث ڈپٹی اسپیکر نے معاملے کی مکمل تحقیقات تک تحریک عدمِ اعتماد پر کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دی تھی۔عمران خان نے اپنے خط میں درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس مراسلے کے بیرونی سازش پر مشتمل مندرجات کا جائزہ لیں اور سازش کے کرداروں کے تعین کیلئے کمیشن تشکیل دے جو کھلے عام معاملے کی تحقیقات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…