اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ،لیگی اراکین ،پولیس افسران سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیاگیا

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کی سیشن عدالت نے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ،لیگی اراکین اسمبلی ،پولیس افسران سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان نے درخواست کا فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ ایک ہی وقوعہ کے 2 مختلف مقدمات درج نہیں ہو سکتے۔

درخواست گزار بیان دینا چاہے تو پہلے سے درج مقدمے کے تحت موقف قلمبند کراسکتا ہے۔ایس پی سول لائنز صفدر کاظمی نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ایف آئی آردرج ہوچکی اور تفتیش جاری ہے۔رانا مشہود کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مدعی پرچہ درج کرانے تھانے نہیں گیا، درخواست کے ساتھ کمپیوٹر سلپ نہیں لگی، داخل دفتر کیا جائے۔علاوہ ازیںلاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری سے متعلق فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار دیدی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سفارش کی کہ چیف جسٹس انٹرا کورٹ اپیل پر5 ججز پر مشتمل لارجر بنچ تشکیل دیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔قبل ازیں رجسٹرار آفس نے سنگل بنچ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہ لگانے پر اعتراض لگایا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کیس کو بطور اعتراض کیس فکس کرنے کی استدعا کی۔پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہماری کوشش تھی کے حلف لینے سے پہلے کیس سنا جاتا لیکن اب سنگل بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا، اب حمزہ شہباز حلف اٹھا چکے ہیں۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے استفسار کیا آپ نے اہم نکات اٹھائے ہیں، اگر آپ کہتے ہیں تو ہم لارجر بنچ کی سفارش کر دیتے ہیں، بتائیں آپ کا کیس کیا ہے، سنگل بنچ کے فیصلے میں کیا غلطی ہے ؟۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سے حلف لینے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ ایک خبر چل رہی تھی کہ گورنر صاحب نے نیا آرڈر کر دیا ہے۔ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جی بالکل گورنر نے وزیراعلی کو بحال کر دیا ہے ۔ اس پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ جب آپ کا وزیر اعلی بحال ہوچکا ہے تو پھر آپ کی اپیل تو غیر موثر ہوگئی۔ عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…