کینبرا(این این آئی)رمضان المبارک کے بعد آسٹریلیا نے عید الفطر کی تاریخ کا بھی سب سے پہلے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی امام کونسل نے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا ہے جس کے مطابق رواں سال 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کی زیادہ امکانات 2 مئی کو ظاہر کیے جارہے ہیں جبکہ عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے امکان ہیں۔