پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

مسجد نبویؐ واقعہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

datetime 29  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست تحریک تحفظ ناموس رسالت ؐکے جنرل سیکرٹری حافظ احتشام احمد نے جمع کروائی۔ درخواست گزار نے کہاکہ گزشتہ روز 28اپریل شہباز شریف سمیت کابینہ ارکان نے مسجد نبوی ؐپر حاضری دی، مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کو دیکھ کر شرپسند عناصر نے نعرہ بازی کی،

اس عمل سے مسجد نبوی ؐکا تقدس پامال ہوا اور عالمی سطح پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ درخواست گزار کے مطابق شیخ رشید احمد نے اپنی تقریر کے ذریعے شرپسند عناصر کو مسجد حرام اور مسجد حرام میں اعلانیہ طور پر اکسایا۔ درخواست گزار نے کہاکہ 26اپریل کو شیخ رشید نے کہا یہ جہاں سے گزریں گے لوگ چور کہیں گے، 27اپریل کو شیخ رشید نے کہا مکہ مدینہ والے کوگ دیکھیں کل ان کے ساتھ کیا کریں گے۔ درخواست گزار کے مطابق مسجد نبوی کی تقدس کی پامالی پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے جو کچھ روضہ رسول ؐپر ہوا وہ کسی بھی کلمہ گو کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ روضہ رسول ؐپر ہمارا سلام بارگاہ رسالت میں براہ راست پیش ہوتا ہے،قرآن پاک میں ہے کہ اپنی آوازوں کو نبی کی آواز سے نیچے رکھو،وہاں درود شریف بھی آہستہ پڑھا جائے اور بے تاب نگاہی بھی بے ادبی شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ روضہ رسول ؐوہ بابرکت مقام ہے جس کے کوچوں کی توصیف بھی اولیاء اللہ نے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم محبت والے لوگ ہیں ہماری تو رسول اللہ ؐکی گلیوں کے کتے کے سامنے بھی کوئی مجال نہیں،جو کچھ ہوا وہ منصوبے کے تحت ہوا۔ انہوں نے کہاکہ دو دن پہلے شیخ رشید نے کہہ دیا تھا کہ

وزیر اعظم جب سعودیہ جائیں گے تو وہاں دیکھنا کیا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر چیکو کا عمران خان سے تعلق سب کے سامنے ہے،واقعہ سے پوری امت مسلمہ کے سر جھک گئے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں جو فتنہ پروان چڑھ رہا تھا آج وہ مقدس مقامات کو بھی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس فتنے کے علاج تک پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھکے رہیں گے،ان عناصر کے خلاف حکومت پاکستان سخت ترین ایکشن لے گی،اس فتنے کے سرپرستوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…