عمران خان کی کال پر انقلاب آئے گا، شیخ رشید احمد

29  اپریل‬‮  2022

پشاور(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس ملک میں عمران خان کی کال پر انقلاب آئے گا، اس ملک میں جلد الیکشن کرائے جائیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی حکومت ہے، یہ ایک دوسرے کا جنازہ نہیں پڑھتے تھے، سامراجی قوتوں کے کہنے پر اکھٹے ہوگئے ہیں، وزیر اعظم عدالت سے تاریخیں لیتا پھرتا ہے،

دنیا میں ایک ہی سوال ہے کہ ان کو کس نے اکٹھا کیا، جس پر فرد جرم لگنے والا ہو وہ وزیر اعظم بن جائے، جب بڑے چور وزیر لگ جائیں تو چھوٹوں کا کیا قصور ہے، اس ملک میں عمران خان کی کال پر انقلاب آئے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ مئی سے پہلے انتخاب کی تاریخ دی جائے، اس ملک میں جلد الیکشن کرائے جائیں، عوامی مسلم لیگ عمران خان کی لانگ مارچ میں شریک ہوگی، نواز شریف کو پاسپورٹ بھی مل گیا، اب آئے ناں اڈیا لہ جیل کا چکر لگائیں، عمران خان نے سارے پاکستان کو مقصود چپڑاسی یاد کرا دیا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی کال کے لیے پوری تیاری میں ہیں، یہ صرف دو ووٹوں اور سازش کی حکومت ہے، فرد جرم عائد ہونے والے وزیر اعظم کہتا ہے کہ مجھے تاریخ دو، فرد جرم والا وزیر اعظم بن گیا ہے، لوگوں کی انکھوں میں نفرت کا بارود بھرا ہے، ہم مانتے ہیں کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، اس ملک میں جھاڑو پھرنے والا ہے، موجود حکومت کے آدھے سے زیادہ وزیر مجرم ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہویت ختم ہوگی، عمران خان کی کال پر سب اکھٹے ہوں گے، 31 مئی سے قبل انتخاب کی تاریخ دی جائے، ہم انہیں کہتے ہیں کہ یہ سیکٹہڈ حکومت ہے، قوم نے ٹھپہ لگا دیا ہے کہ نواز شریف کو تسلیم نہیں کرے گی، یہ عالمی سازش کے امپورٹڈ حکومت لائی گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ میڈیا کیش گروپ کو کچھ نہیں کہیں گے،

ان کے سامنے جو کھڑا ہوگا اس کو ماریں گے ،ہراساں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کھڑی ہوچکی ہے ایک ماہ انتظار کریں پھر ان کا حال دیکھیے گا، اگلی تیس تاریخ تک ان کو لگ پتہ جائے گا، کوئی ایسا ملک ہے جس کا وزیر اعظم فرد جرم کے لیے تاریخ مانگ رہا ہو، ان کے خون میں کرپشن شامل ہے، چاہے کسی قسم کا بھی نظام آئے یہ نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…