بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کو 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتا ہے،عمران خان کو 6 ماہ قید، جرمانہ اور نااہلی کی سزا دی جاسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں وزیر قانون نے کہا کہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن توہین عدالت

کے الزام میں کارروائی کرسکتا ہے، عمران خان کو چھ ماہ قید ہو سکتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نا اہل ہوسکتے ہیں، جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف نہ لینے کے حوالے سے وزیر قانون نے کہاکہ تاریخ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ چوبیس گھنٹے میں حلف نہ لیا گیا ہو۔انہوں نے کہاکہ چوہدری محمد سرور نے عثمان بزدار کو بلاکر استعفیٰ کی تصدیق کرائی تھی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی نشست خالی ہوئی تو پرویز الٰہی امید وار بنے۔انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہوکر پرویز الٰہی نے کاغذات جمع کروائے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہمیں جتنا دیوار سے لگائیں گے اتنے زور سے ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی ہے، یہ کمپنی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ استعفیٰ ہی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن درست نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ حلف لینے کا حکم دیکر اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…