پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یہ شخص اقتدار سے نکلنے کے بعد پاگل ہو گیا، حنا پرویز بٹ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر کے عہدے پر رہنے کے مزید اہل نہیں رہے ہیں،صدر کے بعد گورنر پنجاب نے بھی عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑادی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ 27روز سے بغیر وزیر اعلیٰ کے ہیں۔

پنجاب جیسے صوبے کا اس وقت کوئی والی وارث نہیں ہے۔عمران خان،عمر چیمہ اور پرویز الہی اپنے انا کی تسکین کیلئے آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا عمران خان کیلئے بدہضمی بن چکا ہے۔آج نہیں تو کل حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھالیں پھر سب سے پہلا نمبر عمر سرفراز اور پرویز الہی کا بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا جو شخص عدالتوں کے فیصلے اور آئین پاکستان کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے ملک میں انقلاب لانے کی باتیں کررہا ہے۔جیسا انقلاب 2018میں ملک میں آیا قوم دوبارہ ایسے انقلابی لیڈر کو جوتے مار کر نکالے گی۔اب عمران خان کو جمہوریت کا درد بہت ستا رہا ہے۔چار سال ملک پر ایک ڈکٹیٹر کی طرح حکومت کرنے کے بعد خود کو بہت بڑا پارسا ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔عوام سے روٹی چھین کر کونسا نیا پاکستان بنانا تھا؟ اس کے علاوہ انہوں نے عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نعوذ باللہ یہ شخص اقتدار سے نکلنے کے بعد پاگل ہو گیا، یہ جھوٹا اور مکار شخص اپنا موازنہ کس عظیم اور پاک ہستی کے ساتھ کر رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بیان کے بعد انہوں نے عمران خان کی ورکر کنونشن سے خطاب کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے پیغمبر بھیجے اور پیغمبروں نے عوام تک اللہ کا پیغام پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…