اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی بہت سخت شرائط میں پھنسا دیا ہے۔
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سخت اقتصادی بحران ہے، ادائیگیوں میں عدم توازن اور افراط زر کے مسائل ہیں، پاکستان 23 دفعہ آئی ایم ایف جا چکا ہے، موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کی بہت سخت شرائط ہیں، اْنہوں نے پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں پھنسادیا ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان خود کو مظلوم بنانے کے لیے جھوٹ کی بنیاد پر مہم چلا رہے ہیں، بجائے اس کیکہ وہ اپنی شکست کوقبول کریں، انہوں نے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے، ان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، جو سازش ہوئی وہ تو اپوزیشن کیمپ اور بلاول ہاؤس میں ہوئی۔شیری رحمان نے صدر عارف علوی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو طے کرنا ہو گا کہ وہ اپنے منصب کو متنازع بنائیں گے یا استعفیٰ دے دیں گے۔