ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عالمی پابندیوں کے باوجود جاپان نے روس سے اہم معاہدہ کر لیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی )عالمی پابندیوں کے باوجود جاپان نے روس سے اہم معاہدہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس پر عالمی پابندیاں عائد ہیں اور کسی بھی ملک کو روس سے کوئی بھی معاہدہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اس

کے باوجود جاپان کے ماہی گیروں نے روس سے ایک بڑا معاہدہ کر لیا۔جاپان کے ماہی گیروں نے روسی دریائوں میں پائی جانے والی سالم اور ٹرائوٹ مچھلیوں کے حوالے سے معاہدہ کیا ہے۔جاپانی ماہی گیروں کے مطابق یوکرین تنازع سے روسی اور جاپانی تعلقات کے خراب ہونے کے ساتھ اس سال دونوں حکومتوں کے درمیان ہونے والے سالانہ مذاکرات بھی نہ ہو سکے۔ جس کے باعث متنازعہ جزائر کے ارد گرد شمالی علاقوں میں جاپانی ماہی گیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ماہی گیروں نے اپنی مشکلات کو کم کرنے کے لیے روس کے ساتھ مچھلیوں کا معاہدہ طے کیا ۔ جاپان نے روس کے ساتھ رواں سال کے لیے اپنے خصوصی اقتصادی زون میں سالمن اور ٹراٹ مچھلی کے 2 ہزار 50 ٹن کے کوٹے کا معاہدہ کیا جس کے بدلے جاپان روس کو 20 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے جاپان نے روس پر پابندیاں لگائیں اور کئی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا اور روس کے سب سے زیادہ پسندیدہ قوم کا درجہ بھی ختم کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…