ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

یوکرین اورروسی فوج کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین نے روسی فوج کے ساتھ مل کر محصور بندرگاہ شہر ماریوپول سے شہریوں کے انخلا کے لیے ایک محفوظ راستہ کھولنے پراتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کی نائب وزیراعظم ایرینا ویرشچک نے بدھ کو ٹیلی گرام پر لکھا کہ ماریوپول میں

تباہ کن انسانی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اس سمت میں اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے اورہم خواتین، بچوں اورضعیف العمر افراد کے لیے انسانی راہداری پرابتدائی معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔یوکرین کے روسی فوج کی بمباری کی زد میں آنے والے علاقوں سے شہریوں کا انخلا گذشتہ تین روز سے معطل تھا کیونکہ کیف حکومت نے کہا تھا کہ روس کی جانب سے حملوں میں تیزی لانے کے بعد کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔ساحلی شہر ماریوپول یوکرین پر روس کے تباہ کن حملے کا ایک اہم ہدف ہے اور وسیع پیمانے پر گولہ باری سے شہر کے مختلف حصے تباہ ہوچکے ہیں۔ماریوپول کے میئرنے باقی مکینوں سے تباہ حال شہر چھوڑنے کی اپیل کی ۔ میئرواڈیم بوائیچینکو نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہاکہ خوفزدہ نہ ہوں اور زپوریژیا منتقل ہوجائیں جہاں آپ کوتمام ضروری امداد ملے گی۔ خوراک، ادویہ، بنیادی ضروریات۔ لیکن بنیادی بات یہ کہ آپ وہاں محفوظ رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…