اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے۔سربراہ پاکستان عوامی لیگ شیخ رشید نے عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔