کراچی(این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک قیدی قائم مقام گورنر کے عہدے پر فائزہوگیا،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کاعہدہ سنبھال لیا۔واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اثاثہ جات کیس میں گرفتار ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور شہباز شریف کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد عمران اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔