منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی چینی وزارت خارجہ کا ردعمل آگیا

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ، اسلام آباد(این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چائولی جیان نے پاکستان میں سیاسی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین دل سے امید کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی اور ملک کے استحکام و ترقی کی مشترکہ حفاظت کریں گی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں

نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ خواہ پاکستان میں سیاسی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے ،چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کا چین ـپاکستان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ترجیحات میں پاکستان کی معیشت بہتر درست کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترجیحات میں پاکستان کی معیشت بہتر درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں کرپشن کو روکنا ہے،ملک کو عمران خان نے خراب کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کے خلاف نعرے لگاتے ہیں نہیں لگاتے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ان کی صفوں میں کچھ اختلافات ہیں،ساڈے تین سال پارلیمنٹ میں گزارے ہیں ،اس پارلیمنٹ میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ،اپوزیشن میں رہتے ہوئے جو ہو سکتا تھا پارلیمنٹ میں گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ پچھلے چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے،انتخابی اصلاحات کے حوالے سے مل کر بیٹھیں گے،احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے۔انہوںنے کہاکہ انتقام جیسی کوئی چیز ہماری ڈکشنری میں نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف انشااللہ واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف کی جانب سے استعفے دئیے گئے اور منظور ہو گئے تو انتخابات ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…