پیرس(این این آئی)ایک فرانسیسی شہری جس نے دسمبر2020میں یورو ملینیم لاٹری انعام میں 200 ملین یورو جو امریکی کرنسی میں 217 ملین ڈالر کے برابر تھی۔ اس نے انعام کی قیمت تقریبا پوری رقم ایک خیراتی فائونڈیشن کے
اکائونٹ میں منتقل کرکے اپنا خواب پورا کر دیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جس تنظیم کو یہ رقم ادا کی گئی وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔اینیاما فنڈ برائے ماحولیاتی تحفظ نے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا کہ خوش قسمت شہری نے اپنے انعام کا استعمال لگژری کاریں، یاٹ یا محلات خریدنے کے لیے نہیں کیا بلکہ جنگلات کی حفاظت اور بحالی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ان میں اضافہ اور خاندان کے مدد سے متعلق ادارے کو فنڈ دینے کے لیے استعمال کیا۔امیر فاتح نے انیاما فائونڈیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے ایک کھلے خط میں تصدیق کی کہ میں نے انعام کی یہ بڑی رقم ماحولیات کے لیے کام کرنے والے ادارے کووقف کی ۔فرانسیسی اخبار کے ساتھ ایک خط میں اس نے شناخت فرانسیسی کمپنی نے صرف ”گی”کے طور پر کی تھی۔ اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے اپنا انعام اپنی فائونڈیشن کو منتقل کر دیا ہے۔