لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) علیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف راہ فرار اختیار کر چکی ہے، اب اس کی شکست یقینی ہے، ہم لوگ ڈٹے ہوئے ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، اب حقیقی تبدیلی آئے گی، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ہو یا پنجاب اکثریت کو جمہوری تقاضوں کے مطابق اس کا حق ملنا چاہیے، آئین کی دھجیاں اڑانا جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں ہے، جمہوریت اور اکثریت کا مذاق نہ اڑائیں الیکشن ہونے دیں جو اکثریت رکھتاہے وہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گا، اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو اسمبلی آئیں اور ثابت کریں، عمران خان تسلیم کریں کہ ان کے پاس اکثریت نہیں رہی، انہوں نے اس موقع پر عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں لوگ اپوزیشن میں بیٹھتے ہیں آپ بھی اپوزیشن میں بیٹھیں۔