جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں ایک نیا گروپ سامنے آ گیا، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف میں اسد کھوکھر گروپ بھی سامنے آ گیا جس نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ حمزہ شہباز گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر کی رہائشگاہ پر گئے

جہاں پر سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر اور اعجاز مسیح نے متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ملاقات میں نذیر چوہان بھی موجود تھے۔ اسد کھوکھر نے گروپ سمیت حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا۔دوسری جانب جہانگیر خان ترین گروپ میں توڑ پھوڑ شروع ہو گئی،تین اراکین نے گروپ کے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کے فیصلے کے برعکس مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کر کے حمایت کی یقین دہانی کر ادی۔ ترین گروپ کے اراکین سید رفاقت علی گیلانی، عبد الحی دستی اور امیر محمد خان نے چوہدری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کر کے حمایت کا اعلان کیا۔رفاقت گیلانی نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی بڑی بھائی ہیں ان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔عبد الحی دستی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے لیے چوہدری پرویز الٰہی بہترین امیدوار ہیں۔ امیر محمد خان نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو خود بھی ووٹ دوں گا اور ان کے لیے ترین گروپ کے دوسرے اراکین سے بھی ووٹ مانگوں گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…