اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

پرویزالہٰی نے اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ کیا اور عمران خان پرویزالہٰی کے ساتھ ہاتھ کرگئے

datetime 30  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ ہاتھ کردیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں  سلیم صافی نے دعویٰ کیا  “پرویز الہٰی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ خان نےان کے بیٹےکو یوٹرن لینے کا پیغام دلوایااوروہ بھی ایک ریٹائرڈ سے۔حقیقت سامنےآنےسےاب وہ پچھتارہےہیں اورریٹائرڈ کی بھی کلاس لی گئی ہے۔”انہوں

نے مزید کہا “آج کل سیاستدان ٹیلی فون کالوں یا مسیجزکےبارےمیں محتاط رہیں۔اس گیم میں نیوٹرلزسےکسی کوکوئی لائن نہیں ملےگی ۔”دوسری جانب سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے بہت دیر کر دی ، وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کریگی، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے بھی نمبرز ہمارے پاس ہیں حکومت کے پاس نہیں کچھ دوست پاور اور ہم پاکستان کا سوچ رہے ہیں، اقتدار تو آتا جاتا رہتا ہے، (ق)لیگ کو دعوت دی وہ ہمارے ساتھ چلنے کیلئے تیار تھے کہ معلوم نہیں انہیں کیا ہوا کہ وہ کہیں اور چلے گئے، ان سے پوچھا جائے کہ رات کے 12 بجے ہمیں مبارک باد دینے آتے ہیں اور صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی قیادت آصف زرداری ، بلاول بھٹوزرداری، گوادر سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی،جے یو آئی رہنماعبدالغفور حیدری ،ایاز صادق ، بلوچ رہنما اختر خان مینگل ودیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں بلوچستان گوادر سے آزاد حیثیت میں

منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ق لیگ کے حکومت کی حمایت کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی لوگوں کا رابطہ تو رہتا ہے، تمام پارٹیوں کو مل کر ملک کو بچانا ہو گا،ملک کو بچانے کی غرض سے میں نے (ق)لیگ کو بھی دعوت دی وہ ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار تھے کہ معلوم نہیں انہیں کیا ہوا کہ وہ کہیں اور چلے گئے، ان سے

پوچھا جائے کہ رات کے بارہ بجے ہمیں مبارک باد دینے آتے ہیں اور صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے بھی نمبرز ہمارے پاس ہیں حکومت کے پاس نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا، پنجاب میں بھی ہم اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے، پنجاب میں مشاورت سے وزیراعلیٰ کا امیدوارلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو احساس ہے پاکستان کو بچانا ہے، کچھ دوست پاور اور ہم پاکستان کا سوچ رہے ہیں، اقتدار تو آتا جاتا رہتا ہے، ہم سب نے مل کر ریفارمز کرنی ہے۔ اب پنجاب کے حوالے سے ملکر فیصلہ کریں گے، اب پرویز الہی نے دیر کر دی ہے، اب وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ پرویز مشرف بھی ملک کواسی نہج پرلے آیا تھا، مشرف کے بعد ہم نے حالات کو سنبھالا تھا، اس دفعہ بھی بیٹھ کرآئندہ کا راستہ بھی بنالیں گے۔ ایم کیوایم کی کسی ڈیمانڈ پر انکارنہیں کیا، پاکستان، کراچی کی ترقی کے لیے ہم نے ایم کیوایم کے ساتھ میوچل ورکنگ شپ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…