منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

8 ماہ کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 12ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)واں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں 12 ارب 17 کروڑ دالر کا اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزارت برائے اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران(جولائی 2021 تا فروری 2022 )کے دوران بین الاقوامی ذرائع سے 12 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے لیے۔

قرض لینے کی وجہ پرانے قرض کی ادائیگی اور کرنٹ اکانٹ خسارے کی وجہ سے زرمبالہ کے ذخائر پر دبا کو کم کرنا تھا۔رواں مالی سال مختلف غیر ملکی اداروں اور ملکوں کی جانب سے ملنے والے 12 ارن 17 کروڑ ڈالر میں سے 11 ارب 99 کروڑ ڈالر قرض جب کہ 18 کروڑ 74 لاکھ ڈالر سے زائد کی قرم امداد کے طور پر لی گئی ہے۔حکومت نے رواں مالی سال اپنے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے 14 ارب ڈالر سے زائد کا قرض اور امداد حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا تھا۔رواں مالی سال ابتدائی 8 ماہ کے دوران ہی پاکستان نے لگائے گئے انزادے کا 84 فیصد قرض وصول کرلیا ہے۔غیر ملکی ذرائع سے حاصل کئے گئے 12 ارب 17 کروڑ ڈالر میں سے 3 ارب ڈالر سعودی عرب سے حاصل ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق صرف فروری میں پاکستان نے متعدد مالیاتی ذرائع سے 15 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا ہے۔وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری تک 2 ارب 62 کروڑ ڈالر کا قرض غیر ملکی بینکوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ ایک ارب 14 کروڑ دالر دبئی بینک ، 59 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ایمریٹس این بی ڈی بینک ، 48 کروڑ 72 لاکھ ڈالر اسٹینڈرڈ چارٹر بینک لندن اور 34 کروڑ ڈالر سے زائد یو بی ایل ، اے بی ایل اور سوئس اے جی کے باہمی کنسورشیم سے لئے ہیں۔اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز، والڈ بینک نے ایک ارب 3 کروڑ ڈالرز ،

ایشین انفراسٹرچکر انوسٹمنٹ بینک نے 3 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 18 کروڑ اور چین نے 10 کروڑ ڈالرز سے زئاد رقم قرض میں دی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی ہے اور تقریبا ایک سال میں پہلی بار مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان ) کے زرمبادلی کے ذخائر ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…