پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کل پرسوں سیاسی گھن گرج گولہ باری کے دوران بہتر خبر آئے گی، کامران خان کا بڑا دعویٰ

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کل پرسوں سیاسی گھن گرج گولہ باری کے دوران بہتر خبر آئے گی،ان کا کہنا تھا کہ گو کہ تلواریں میان سے نکل چکی ہیں، فریقین لاکھوں حامیوں کو سڑکوں پر لا چکے ہیں اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں

لیکن میں اب بھی مطمئن ہوں، مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم کے ساتھ ملک ایک بھیانک ٹکراؤ سے بچ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کی تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی کی کرن پھوٹ چکی ہے۔ اگلے 48 گھنٹے بہت ہی اہم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالنے کی کاوش کے محور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بہتر پیشرفت ہے۔کامران خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کل اور پرسوں کی گولہ باری کے دوران ہی بڑی اچھی خبر آئے گی۔کامران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی فتح اور اپوزیشن اپنی کامیابی کے اعلانات کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم پاکستانیوں کی اس عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔ معاہدے کی بنیاد قبل از وقت اسی سال ہی انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے گی، قبل از وقت انتخابات اپوزیشن کے بنیادی مطالبے کی تکمیل ہے۔عمران خان خود انتخابات کال کریں گے، وہ اپوزیشن کو میدان میں مقابلے کی دعوت دیں گے، معروف صحافی کا کہنا تھا کہ ابھی اس معاہدے کی نوک پلک درست کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…