اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امریکہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن،نئی دہلی(آئی این پی)امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور ایک ماہ کے دوران پیٹرول 60 سینٹ سے زائد مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں فی گیلن پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر 63 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ کورونا میں کمی کے بعد معاشی سرگرمیوں میں

تیزی، روس اور یوکرین جنگ اور امریکا میں تیل کی لائن کے ایک بڑے معاہدے کی منسوخی بتائی جارہی ہے۔امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر شکاگو میں امریکی تاجر نے 2 لاکھ ڈالر یعنی تین کروڑ روپے سے زائدکا پیٹرول مفت عوام کو دینے کا اعلان کردیا، اعلان کے تحت شہرکے 50 اسٹیشنز پرکوئی بھی شخص 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکتا تھا۔اعلان ہوتے ہی اسٹیشنز پر فری پیٹرول بھروانے والوں کا ہجوم امڈ آیا،گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی طلب اور قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا۔ ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حزب اختلاف کے ارکان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کی کارروائی شروع ہوتے ہی حزب اختلاف کے اراکین نے پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے لگائے۔ حزب اختلاف کے اراکین کا ہنگامہ بڑھنے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ہندوستان میں ایک سو سینتیس دن تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد منگل کو بڑھا دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق نئے دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اسّی پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے اضافے کے بعد دہلی میں پیٹرول چھیانوے روپے اکیس پیسے اور ڈیزل ستاسی روپے سینتالیس پیسے فی لیٹر، ممبء میں پیٹرول چوراسی پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک سو دس روپے بیاسی پیسے اور ڈیزل بیاسی پیسے کے اضافے کے ساتھ پچانوے روپے فی لیٹر، چنئی میں چھہتر پیسے کے اضافے کے ساتھ پیٹرول ایک سو دو روپے سولہ پیسے اور ڈیزل بانوے روپے انیس پیسے فی لیٹر اور کولکتہ میں پیٹرول چوراسی پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک سو پانچ روپے اکیاون پیسے اور ڈیزل تراسی پیسے کے اضافے کے ساتھ نوے روپے باسٹھ پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…