منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

امریکی سفارتکارکی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے بیرون ملک ملاقاتوں کا انکشاف

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کو امریکی سفارتخانہ لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہا ہے جبکہ اسلام آباد میں موجود دیگر ممالک کے سفاتخانے بھی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی سفارتخانے میں سیاسی صورتحال کی مانٹیرنگ کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سفارتکاروں کی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر پاکستان کے ردعمل کے بعد امریکی سفارتکارکی بعض سیاسی جماعتوںکے رہنماوں سے بیرون ملک ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔  سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسلام آباد میں موجود غیر ملکی مشنز میں امریکی سفارتخانہ سب سے زیادہ متحرک ہے اور اس حوالے سے سفارتخانے میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو سیاسی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ کی مانیٹرنگ کر رہا ہے جن کی رپورٹس واشنگٹن بھجوائی جا رہی ہیں،ذرائع کے مطابق دیگر ممالک کے سفارتخانے بھی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم وہ اتنے زیادہ متحرک نہیں،ذرائع کے مطابق امریکی سفارتکاربعض سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے بیرون ملک ملاقاتیں کر رہے ہیں چونکہ پاکستان میں سفارتکاروں کی طرف سے کی جانے والی ملاقاتوں پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…