جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

قندیل بلوچ خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ، صبا قمر

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ میرے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ۔صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی ویب سیریز ”مسٹر اینڈ مسز شمیم” سمیت اپنے دیگر پروجیکٹس پر بات کی۔

صبا قمر نے بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر آنے والی اپنی ویب سیریز”مسٹر اینڈ مسز شمیم” جس میں اداکار نعمان اعجاز ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ”مسٹر شمیم” کا کردار لوگوں کی توجہ ایک اہم موضوع کی جانب مرکوز کروانے کے لیے بنایا تھا اور امید ہے کہ لوگوں کو تھوڑی سمجھ آئیگی، انسانیت کیلئے نرم گوشہ پیدا ہوگا۔نعمان اعجاز ویب سیریز میں پہلی بار ان کرداروں سے ہٹ کر ایک مختلف کردار ادا کررہے ہیں جو وہ اس سے پہلے کرتے آئے ہیں۔ صبا قمر نے نعمان اعجاز کے کردار مسٹر شمیم کے بارے میں کہا شمیم خواجہ سرا نہیں، لیکن تب بھی وہ لوگوں کے لیے نارمل نہیں ہے۔ شمیم میں تھوڑی نزاکت ہے جیسے خواتین میں زیادہ رہنے والے یا جیسے چار بہنوں کا بھائی ہو، آپ کے سرکل میں کوئی نہ کوئی ایسا کردار ضرور ہوتا ہے۔صبا نے کہا چاہے کوئی بھی خواجہ سرا ہو یا بظاہر انداز میں ایسا ہو ہر ایک کی عزت ہونی چاہئے لیکن ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جا تا ہے۔

صبا قمر نے کہا وہ اس ویب سیریز میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک خوش شکل اور مردانہ وجاہت سے بھرپور مرد کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے لیکن بعد میں اسے احساس ہوتا ہے کہ محبت یہ نہیں حقیقت تو کچھ اور ہے۔ محبت کیا ہے وہ اومینا (صبا قمر) کو شمیم سکھاتا ہے۔انٹرویو کے دوران صبا قمر نے اپنے سپر ہٹ پروجیکٹ ”باغی” جو کہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا قندیل کے کردار کو میں نے اتنا دل سے کیا کہ وہ کرنے کے بعد میں پورا ایک سال کچھ کر نہیں سکی۔

میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔صبا قمر نے کہا میں نے شاید یہ بات کبھی کسی پلیٹ فارم پر نہیں بتائی کہ میں رات کو سوتی تھی تو وہ (قندیل بلوچ) مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور میں نیند سے اٹھ جاتی تھی۔ کتنی بار میں اپنی ماں کے پاس گئی اور میں نے کہا امی مجھے وہ نظر آئی ہے۔صباقمر نے کہا یقین مانیے میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے جب وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ، کررہی ہو تم انصاف دلاؤ۔

پھر میں نے اس پروجیکٹ کو بہت دل سے کیا۔ اداکارہ صبا قمر نے کہا شروع میں جب میں نے ”باغی” پروجیکٹ لیا تو میں اتنی سنجیدہ نہیں تھی کہ چلو یہ تو ہٹ ہے دنیا قندیل کو دیکھتی تھی پسند کرتی تھی۔ لیکن جب یہ سب ہونے لگا میرے ساتھ تو پھر میں نے اس کو ذمہ داری سمجھا کہ مجھے صحیح سے اسے لوگوں تک پہنچانا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…