وزیراعظم نے گورنر اوروزیراعلیٰ پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیا

10  مارچ‬‮  2022

لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمرا ن خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو مشاورت سے کام کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ مرکز میں عدم اعتماد سے نمٹنے کے بعد پنجاب میں فیصلے کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہورکے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو مشاورت سے کام کرنے پر زور دیا اور پنجاب کے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی سے رابطے کا ٹاسک بھی سونپا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز میں عدم اعتماد سے نمٹنے کے بعد پنجاب میں فیصلے کیے جائیں گے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جہانگیر ترین گروپ سمیت اتحادی (ق)لیگ سے بہتر روابط رکھے جائیں تاکہ بہتر فیصلہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو حالیہ دنوں میں اراکین اسمبلی سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…