جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

علیم خان اور جہانگیر ترین کا بڑا ”سیاسی دھماکہ”

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے دو پرانے کھلاڑی جہانگیر ترین اور علیم خان عدم اعتماد کے میچ میں اہم جوڑی بن کر سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف (ترین گروپ) کے ہم خیال اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا ایک مشترکہ مشاورتی اجلاس پیر کے روز لاہور میں منعقد ہوا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ کے اراکین قومی پنجاب اسمبلی اور بالخصوص سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے شرکت کی۔ اجلاس سے جہانگیرترین نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ممکنہ طور پر پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے مزید ناراض اراکین اسمبلی سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے پیش کی گئی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ادھر ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان ایک ماہ میں 10 وزرا سمیت 40 ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطے کر چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جہانگیر ترین کے ساتھ 20 ایم پی اے ہیں، جہانگیرترین کے 20 ایم پی اے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیں تو پنجاب میں عدم اعتماد ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ 65 ارکان کی حمایت کا دعوی کرتے ہیں، دونوں مضبوط گروپ بناکر وزیراعلی پنجاب کا مطالبہ رکھ سکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے وفاق میں ترین گروپ سے حمایت کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطے کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزرائے اعلی، گورنرز اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمانی امور سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے، عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے، جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی جلد لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے قانونی و پارلیمانی ٹیم سے بل کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…