لاہور( این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم انجریز کے بھنور میں پھنس گئی۔تفصیلات کے مطابق محمد نواز کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد دو اور کرکٹرز کا ٹیم کا حصہ نہ بننے کے خدشات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ فہیم اشرف اور حسن علی بھی فٹنس مسائل سے دو چار ہوگئے۔فہیم اشرف فٹ نہ ہونے کے باعث اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی عدم دستیاب رہے۔
حسن علی بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے میچ سے باہر بیٹھے رہے۔دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔