ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

روس یوکرین تنازع ، پاکستانی سفارتخانہ کیف سے دوسرے شہر منتقل

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے باعث پاکستانی سفارتخانہ دارالحکومت کیف سے ٹرنوپل شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یوکرین میں پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ٹرنوپل میں آج سے مکمل فعال ہو گا، یوکرین سے نکلنے کے لیے تمام طلباء فوری ٹرنوپل پہنچیں۔

نویل کھوکھر نے مزید کہا کہ یوکرین میں خار کیف سے ٹرنوپل کے لیے ٹرین سروس موجود ہے، ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر سفارتخانے کے تعلیمی مشیر کی خدمات حاصل کریں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی مشیر ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر پاکستانی طلباء کو ٹرنوپل پہنچائیں گے، کیف اور ٹرنوپل میں طلباء کی مدد کے لیے دو فوکل پرسن تعینات ہیں۔نویل کھوکھر نے کہا کہ کیف میں فوکل پرسن کا رابطہ نمبر380681734727ہے جبکہ ٹرنوپل میں فوکل پرسن کا نمبر 380632288874 اور 380979335992 ہے، ان دونوں نمبرز پر معلومات اور مدد کے لیے کال کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب یوکرائن نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج شمالی اور مشرقی یوکرائن میں داخل ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائن کی بارڈر گارڈ سروس نے بتایاکہ روسی فوجیوں کے قافلے شمالی چرنیہیو اور سومی کے علاقوں اور مشرقی لوہانسک اور خارخیو کے علاقوں سے یوکرائن میں داخل ہو گئے ۔روسی حملے سے پہلے توپ خانوں سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں یوکرائن کے سرحدی محافظ زخمی ہوئے ۔یوکرائن کی بارڈر گارڈ سروس کا کہنا تھا کہ سرحدی محافظ اور مسلح افواج دشمن کو روکنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔دوسری جانب یوکرائن کے پولیس حکام نے دعوی کیا کہ روسی فوجوں کی بمباری سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اوڈیسا کے باہر پولڈیسک میں فوجی یونٹ پر ہونے والے حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق 19 افراد لاپتہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…