ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بھارت اورمتحدہ عرب امارات کا سالانہ تجارت100ارب ڈالر تک بڑھانے کا معاہدہ

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت اورامارات نے سالانہ تجارت100ارب ڈالر تک بڑھنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے،اس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی تجارتی اشیا پر تمام محصولات میں بتدریج کمی کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاہدے پر دست خط کی ورچوئل تقریب گزشتہ روز منعقد

ہوئی ۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور متحدہ عرب امارات کے حقیقی حکمران ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی موجودگی میں ورچوئل اجلاس میں دونوں ممالک کے اعلی عہدے داروں نے معاہدے پردست خط کیے ۔بھارتی وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے(سی ای پی اے)سے توقع ہے کہ اگلے تین سے پانچ سال کے دوران میں سالانہ دوطرفہ غیرتیل تجارت کو 60 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالرتک بڑھایا جائے گا۔اماراتی وزیرمملکت برائے خارجہ تجارت ثانی بن احمد الزیودی نے بتایا کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کابڑا بہائو ہوگا اوراس سے مزید کاروباری مواقع کے دروازے کھلیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس معاہدے سے متحدہ عرب امارات اور بھارت کی تجارتی اشیا پر 80 فی صدمحصولات کا خاتمہ ہوگیا ہے اور دس سال کے عرصے میں تمام محصولات کو بتدریج ختم کردیا جائے گا۔انھوں نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات کی اشیا جیسے ایلومینیم، تانبے اور پیٹروکیمیکلز سے محصولات کے خاتمے سے فائدہ ہوگا۔اس معاہدے میں خدمات، سرمایہ کاری، حقوق دانش املاک اور یواے ای کی جانب سے 2030 تک بھارت سے انتہائی ہنرمند کارکنوں کو ایک لاکھ 40 ہزار روزگارویزے دینے کے عزم کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…