منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکاکی سرکاری پیٹرولیم کمپنی دیوالیہ، تیل خریدنے کیلئے رقم ختم

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی دیوالیہ ہوگئی اور اس کے پاس تیل خریدنے کے لیے پیسے نہ ہونے پر ملک میں تیل کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے توانائی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملک کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی کے

پاس تیل کی خریداری کے لیے پیسے نہیں ہیں جس سے ملک میں تیل بحران کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہوسکتی ہے۔وزیر توانائی کاکہنا تھا کہ سیلون پیٹرولیم کمپنی (سی پی سی)مسلسل کیش کی کمی کا شکار ہے اور اب کمپنی کے پاس بیرون ممالک سے تیل خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ابتدا میں ہمارے پاس تیل امپورٹ کرنے کے لیے ڈالر نہیں تھے لیکن اب ہمارے پاس ڈالر خریدنے کے لیے روپیہ بھی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سرکاری پیٹرولیم کمپنی کو 83 بلین روپے (415 ملین ڈالرز) کا نقصان ہوا حتی کہ تیل کی فروخت پر سے اگر ٹیکس بھی اٹھالیے جائیں تو بھی نقصان کو پورا کرنے کے لیے یہ ناکافی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ڈیزل اور پیٹرول کی قلت کے باعث پیٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہوئی ہیں جب کہ تیل کی قلت کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…