اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،قانونی حوالہ کمزور ہے، سٹیٹ بینک کے سرکلر کو بنیاد بنا کر ویب سائٹس بلاک نہیں کی جاسکتیں.روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی خبر کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ايف آئی اے)
نے کرپٹو کرنسی اور ڈيجيٹل کرنسیوں کا کاروبار کرنیوالی ڈیڑھ ہزار سے زائد ويب سائٹس بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو تقریباً ایک ماہ قبل خط لکھا تھا.پی ٹی اے نے ایف آئی اے کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کا کاروبارہ کرنیوالی ویب سائٹس فوری طور پر بلاک نہیں کی جاسکتیں۔