پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تگڑا ہدف دے دیا

datetime 12  فروری‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ، آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، رحمان اللہ نے 19 رنز بنائے اور وہ نسیم شاہ کا شکار بنے۔ الیکس ہیلز نے 38 گیندوں پر 62 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے وہ رن آئوٹ ہوئے۔

شاداب خان نے 12 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کی گیند پر احسن علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ محمد اخلاق کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں شاہد آفریدی نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا، اعظم خان بھی بغیر کوئی رنز بنائے رن آئوٹ ہو گئے۔ آصف علی نور احمد کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے انہوں نے 6 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 28 گیندوں پر چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے اور وہ فالکنر کی گیند پر نور احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، لیام نے 13 رنز بنائے انہیں فالکنر نے آئوٹ کیا۔ محمد وسیم نے بارہ رنز بنائے اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیمز فالکنر اور شاہد آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نسیم شاہ اور نور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مقررہ بیس اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور 200 کا ہدف دیا۔دوسری جانب پا کستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے میں صوبائی دارلحکومت لاہور میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی سکیورٹی کے لئے فول پروف اقدامات عمل میں لائے گئے۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹیموں کے روٹس،سٹیڈیم اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے مختلف انٹری و ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات پولیس افسران اورجوانوں کو انتہائی الرٹ ہو کرڈیوٹی کرنے اورمشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیموں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو مکمل فول پروف

سیکیورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ میچز سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن میں ہیں۔سی سی پی او لاہور نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کرکے پی ایس ایل ٹیموں کی قیام گاہوں

سے سٹیڈیم روانگی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔سی سی پی او لاہور کو روٹ،ہوٹلز اور سٹیڈیم کے گردونواح میں سی سی ٹی وی کیمرہ سرویلنس بارے بریفنگ دی گئی۔سینئر پولیس افسران نے سی سی پی او لاہور کو آگاہ کیا کہ ٹیموں کی قیام گاہ سے سٹیڈیم روانگی اور واپسی پر ٹریفک کو چھ سے نو منٹ کیلئے روکا جارہا ہے۔پی ایس ایل دوسرے

مرحلے کے تیسرے میچ کی سکیورٹی پر 08 ہزار سے زاہد پولیس افسران، جوان اور لیڈیزاہلکار تعینات کئے گئے تھے۔کھلاڑیوں،آفیشلز، انٹرنیشنل میڈیا کی قیام گاہوں، سٹیڈیم اور روٹ پر 102 ڈولفن،82 پی آر یو،73ایلیٹ ٹیمیں،سنائپرز بھی مامور تھے۔شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپرشنز جاری ہیں جبکہ سیکورٹی چیکنگ کے لئے

ویجیلنس ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی کے لئے متبادل روٹس ہدایات سمیت ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ٹیموں کے لئے دوران مومنٹ زیرو روٹ فراہم کیا گیا۔پی ایس ایل میچز کے دوران شائقین کرکٹ کو شناختی کارڈ، سکیورٹی و کورونا ایس او پیز چیکنگ کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…