بیجنگ(این این آئی)وزیراعظم عمرا ن خان نے چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول کی جانب سے غیر ملکی اکابرین کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شرکت کی۔ ہفتہ کو چین کے صدر شی جن پنگ اورخاتون اول پینگ لی یو آن کی طرف سے ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے چین کے دورے پر آئے ہوئے غیر ملکی اکابرین کے اعزاز میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں ضیافت کااہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔