جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کے عسکری پارک کا نام ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ تبدیل

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کراچی کے عسکری پارک کا نام تبدیل کرکے کشمیر پارک رکھ دیا گیا۔عسکری پارک کا نام کشمیر پارک رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کشمیر پارک سے واک کا آغاز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 نئے پارکس کا افتتاح کریں گے، یومِ یکجہتی کشمیر پر سیاست کے بجائے ایک ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کشمیر کاز پر ہم سب ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ماضی میں بھر پور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے دعوی کیا کہ 10 سے 12 دنوں میں شہرِ قائد میں کام ہوتا نظر آئے گا، کراچی میں سڑکوں کی بہتری کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ شہر کی رونقیں بحال کرنا بلدیہ عظمی کراچی کا کام ہے۔اس سے قبل کراچی کی پرانی سبزی منڈی پر قائم عسکری پارک کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بلدیہ عظمی کراچی (کے ایم سی)کے سپرد کیا گیا تھا جبکہ اس کا نام بھی تبدیل کر کے کے ایم سی ایمیوزمنٹ پارک رکھا گیا تھا۔سابقہ عسکری و موجودہ کشمیر پارک میں عوام کا داخلہ مفت کر دیا گیا ہے جس میں قائم شادی ہال کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…