اسلام آباد(آن لائن)تھانہ آئی نائن کے علاقے سیکٹر آئی نائن ٹو میں معذور بچوں کے سکول کی ٹیچر کو ملزمان تشدد کرتے ہوئے گھسٹتے رہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے
ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے تھانے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے معذور بچوں کے اسکول میں تین ماہ پڑھایا۔جس کا نام سٹیپ ٹولرن سکول ہے۔میں نے استعفی دیا جو منظور نہ ہوا۔جب دوبارہ دیا تو مجھے کہا گیا کہ آپ نے 28/1/22 کو آنا ہے۔جب اس تاریخ کو میں آئی تو میں نے تنخواہ کا مطالبہ کیا۔تو مجھے عمیر طاہر نے تشدد کرنے کی کوشش کی۔اس کی بیوی نے اس کو روک لیا۔اور مجھے گندی گالیاں دیں۔اور مجھے کام کرنے والی عورت سے دھکے مروائے۔گھسیٹا اور تھپڑ مروائے۔اور اس سارے عمل کی اپنے موبائل پر ویڈیو بناتے رہے۔تھانہ آئی نائن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 163 بجرم 354 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی اے ایس آئی محمد رشید کا کہنا تھا کہ ملزم گرفتار کر کے جوڈیشل کر دیا گیا ہے۔اور مقدمے کاچالان میرٹ پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔