بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نسیم شاہ کی تباہ کن بائولنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو زیر کر لیا

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا، شرجیل خان دس رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ بابراعظم، عماد وسیم اور عامر یامین کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکھا،

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے تباہ کن بائولنگ کی اور پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سہیل تنویر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بابراعظم نے 29 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور محمد حسنین کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ عامر یامین نے 20 ، عماد وسیم نے 26 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ جوئے کلارک 2، ٹام لیمنبے 3، محمد نبی صفر، لوئس گریگورے 5، محمد طہ 6، محمد الیاس نے سات رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے 17.3 اوورز میں 113 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 114 رنز کا ہدف دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کرنے کے لئے احسان علی اور وِل سمیڈ آئے۔ دونوں نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعی سکور 76 ہوا تو وِل سمیڈ محمد عمران کی گیند پر 30 رنز بنانے کے بعد کیچ آئوٹ ہو گئے، ان کے آئوٹ ہونے کے بعد احسان علی کا ساتھ دینے کے لئے بین ڈکٹ آئے۔ بین ڈکٹ صرف دو رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔ ان کے ساتھ احسان علی کا ساتھ دینے کے لئے سرفراز احمد آئے۔ سرفراز احمد نے نو گیندوں پر 16 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے، احسان علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 57 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے، اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف 15.5 گیندوں پر دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…