پشاور(آن لائن)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں کوڈ 19 کے بڑھتے ہوئے پازیٹیو کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے انڈور شادی تقریبات اور دوسرے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ تاھم آؤٹ ڈور
اجتماعات اور شادی کی تقریبات میں 300 ویکسین شدہ افراد کی اجازت ہوگی۔ یہ حکم 15 فروری 2022 تک برقرار رہے گا۔ اسی طرح انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور ٹیک آوے پر کوئی پابندی نہیں۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہینگے تاہم تمام ملازمین کو ویکسین لگانا یقینی بنایا جائے گا۔ضلع بھر میں تمام جگہوں پر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد ان سواریوں کی اجازت ہوگی جو ویکسین شدہ ہو۔مزاروں اور سینماؤں میں 50 فیصد ان افراد کی اجازت ہوگی جو ویکسین شدہ ہو ۔کراٹے،باکسنگ، مارشل آرٹ، رگبی، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ جیسے کھیلوں پر مکمل پابندی ہوگی۔تمام تفریحی پارکوں میں واٹر سپورٹس، سوئمنگ پول اور انڈور جم میں50 فیصد ویکسین شدہ افراد کے لیے اجازت ہوگی۔پبلک پارک تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلے رہنگے۔ضلع بھر میں ٹورازم ویکسین شدہ افراد کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت ہوگی۔ یہ حکم نامہ تا حکم ثانی برقرار رہے گا۔ اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔