جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کیا صورتحال رہی ؟تفصیلات آگئیں

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس بڑھ گیا تاہم سرمایہ گھٹ گیا ،ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100میں 59پوائنٹس اضافہ ہوا مگر انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی سطح پر بھی برقرار رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں17ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ،

کاروبار ی اتار چڑھاؤکی وجہ سے 50.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اقتصادی اور سیاسی افق پر غیر یقینی کیفیت اور سرمایہ کاروں میں اعتماد کے فقدان،آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے متعلق سرمایہ کاروں کے انتظار ،اعتمادکے فقدان اور آئی ایم ایف اجلاس کی تاریخ ماہ فروری تک بڑھنے جیسے عوامل کے سبب بیشتر سرمایہ کارمارکیٹ میں دلچسپی نہیں لے رہے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے ،جاری کھاتہ خسارہ 9ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے ،خام تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں سے سو فیصد افراط زر بڑھنے سے مارکیٹ کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود مستحکم رکھنے کا اعلان بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال نہ کر سکا جس کی وجہ سے3دن کی مندی سے انڈیکس135.64پوائنٹس لوز کر گیا تاہم عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی جانب سے 1ارب ڈالر کے اسلامیک سکوک بانڈ ز کے اجرائ ،مطلوبہ شرائط پوری

ہونے کے بعد آئی ایم ایف پروگرا م میں شمولیت اور دوسرے و تیسرے درجے کے انڈیکس میںسرگرمیاں بڑھنے جیسے عوامل کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 2دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس195.27پوائنٹس بڑھ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں59.63پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور

انڈیکس 45018.28پوائنٹس سے بڑھ کر45077.91پوائنٹس ہو گیا جبکہ 45.41پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17747.58پوائنٹس سے بڑھ کر17792.99پوائنٹس پر جا پہنچاتاہم کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 30878.62پوائنٹس سے گھٹ کر30802.68پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری اتار چڑھائو

کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں17ارب45کروڑ38لاکھ30ہزار23روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب32رب48کروڑ96لاکھ98ہزار259روپے روپے سے کم ہو کر77کھرب15ارب3کروڑ58لاکھ68ہزار236روپے ہو گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ20کروڑ70ہزار40ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 5ارب روپے مالیت

کے13کروڑ73لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1657کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے709کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،836میں کمی اور112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سینر جیکو پاک ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،حیسکول پ

یٹرول ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ہم نیٹ ورک ،ٹریٹ کارپوریشن ،فوجی فوڈز ،بینک آف پنجاب ،غنی گلوبل ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ویوز سنگر ،کوٹ اددو پاور ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،سیف پاور لمیٹڈ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،فوجی فرٹیلائزر ،ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک الفلاح اورالشہیر کار پوریشن سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…