جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

بن سلمان کے نیتن یاہو کو’ ‘پیگاسس” لائسنس کی تجدید کیلئے فون کا انکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا تھا کہ وہ ‘NSO’ کے پیگاسس سپائی ویئر پروگرام کے

لائسنس کی تجدید میں مدد کریں۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کو یہ درخواست ستمبر 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے والے معاہدوں پر دستخط کے تقریباً ایک ماہ بعد سعودی ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں تھی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق بن سلمان نے نیتن یاہو سے براہ راست رابطہ اس وقت کیا جب قابض ریاست کی وزارت دفاع نے سپائی ویئر پروگرام کے لائسنس کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اسے 2017 میں پہلی بار مملکت کو فروخت کیا گیا تھا اور اس کے بدلے میں سعودی فضائی حدود سے اسرائیلی طیاروں کا گزرنے کی منظوری دی گئی۔اخبار کو دیئے گئے ایک بیان میں نیتن یاہو کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم نے پیگاسس پروگرام کو بیچ کر سیاسی طور پر کچھ ممالک کی پوزیشن تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…