ہفتہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش جگہ ہے،وزیر اعظم عمران خان

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کی ترقی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کو بڑے پیمانے پر صنعت کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش جگہ ہے،

خصوصا چینی سرمایہ کاروں کے لیے جو اپنے صنعتی یونٹس پاکستان منتقل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار دوست ماجول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس میں ان کی ابتدائی سرمایہ کاری کی لاگت کو کم کرنے کے لیے آسان اقساط پر زمین کی فراہمی، اور کاروباری آپریشنز جلد از جلد شروع کرنے کرنے کے لیے پلگ اینڈ پلے ماڈل کی دستیابی خاص طور پر شامل ہیں۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی اسٹیٹس کو رئیل اسٹیٹ وینچرز میں تبدیل کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے موثر قواعد و ضوابط وضع کیے جائیں، کیونکہ جب سرمایہ کار کو کاروباری منصوبہ شروع کرنے کے لیے زمین کے حصول کے لیے بہت زیادہ قیمت ادا کرنا پڑتی ہے تو وہ سرمایہ کاری اس کے لیے منافع بخش نہیں رہتی او اسے سرمایہ کاری کا فیصلہ ہی ترک کر دینا پڑتا ہے۔انہوں نے پنجاب میں متعلقہ حکام کو پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (PIEDMC) اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (FIEDMC) کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کو انتہائی پیشہ ورانہ خطوط پر دوبارہ تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ ایسے ڈائریکٹرز کا تقرر کیا جائے جن کا ان SEZs میں کوئی ذاتی مفاد نہ ہو۔اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…