جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کے لئے رعایتی نرخوں پر پٹرول خریدنے کے لئے احساس پٹرول کارڈز شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی) حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے رعایتی نرخوں پر پٹرول خریدنے کے لئے احساس پٹرول کارڈز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے احساس پٹرول کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے موٹر سائیکل سوار رعایتی نرخوں پر پٹرول حاصل کر سکیں گے، حکومت نے آنے والے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کی کامیابی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین این پی ایچ ڈی اے، صدر بینک آف پنجاب، چیئرمین ایس ای سی پی، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب اور سینئر افسران نے شرکت کی،وزیر خزانہ کو کامیاب پاکستان پروگرام کی پیشرفت پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔بتایاگیاکہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک بھر سے ایس ایم ایس کے ذریعے قرضہ جات کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، پسماندہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مستحق درخواست دہندگان کو ضروریات پوری کرنے کے بعد قرضے جاری کئے جا رہے ہیں۔بتایاگیاکہ پروگرام کے تحت کاروبار، کسانوں اور مکانات کی تعمیر کے لئے چھوٹے قرضے شامل ہیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کی کامیابی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ کامیاب پاکستان پروگرام کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے۔اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی قرضوں کی تقسیم کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔ڈاکٹر امجد نے پروگرام بارے میں معلومات تک رسائی سمیت کچھ دور دراز علاقوں میں ٹارگٹڈ آبادی

کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو معلومات تک رسائی کی راہ میں پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام معاشرے کے نچلے طبقے کی بہتری کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔اجلاس کے شرکاء نے وزیر خزانہ کو پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنے بھرپور تعاون اور شرکت کی یقین دھانی کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…