ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا بیرونی قرضوں پر انحصار،جولائی تا دسمبراربوں ڈالر قرض لیا

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی حکومت نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں 9.27 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا۔ صرف دسمبر میں 2021 میں قرض کی مد میں ریکارڈ ساڑھے 4 ارب ڈالر سے زائد فنڈز حاصل کیے گئے۔وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق حکومت کا بیرونی قرضوں پر انحصار بڑھنے لگا ہے۔ جولائی تا دسمبر

2021-22 کے دوران مختلف مالیاتی اداروں اور ممالک سے 9 ارب 17 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیا گیا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں حاصل کردہ 5.7 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے کے مقابلے میں ساڑھے 3 ارب ڈالر زیادہ ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی قرضہ بجٹ فنانسنگ، پرانے قرضے چکانے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اوربعض ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحاتی پروگراموں کیلئے حاصل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 82 کروڑ 66 لاکھ ڈالر قرض حاصل کیا گیا، اس دوران سعودی عرب نے سیف ڈپازٹس کی مد میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کیے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے1 ارب ڈالر سے زیادہ، ورلڈ بینک نے 80 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک نے بھی 80 کروڑ ڈالر بطور قرض فراہم کیئے۔دستاویز کے مطابق اس دوران 1 ارب ڈالر کا یورو بانڈ بھی جاری کیا گیا اور دبئی بینک سمیت عالمی بینکوں سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا مہنگا کمرشل قرضہ بھی حاصل کیا گیا۔دستاویز کے مطابق چین، فرانس، جرمنی جاپان اور کوریا نے دوطرفہ قرض کی مد میں 9 کروڑ 38 لاکھ ڈالر فراہم کیئے۔ اس کیعلاوہ جولائی تا دسمبر 2021 ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…