تہران (آن لائن) ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارت خانہ کھولنے کی دعوت دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالحیان نے اپنے بیان میں کہا کہ جب تک سعودی عرب سفارتی تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے ایران کے دروازے سعودی عرب کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کی بحالی اور انہیں بہتر بنانے کے لیے سفارت خانے کھولیں۔ واضع رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایران کو او آئی سی میں ذمہ داری لینے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارت کار ذمہ داری لینے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔