اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کو پاکستان ریلوے کے نیٹ ورک سے منسلک کردیا گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کو پاکستان ریلوے کے نیٹ ورک سے منسلک کردیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ 50 کنٹینرز لے کر پہلی کارگو ٹرین روانہ ہوگئی۔افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اعظم سواتی، علی زیدی اور منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ آج ایک سنگ میل عبور کیا ہے،اعظم سواتی اور علی زیدی ہماری حکومت کے مضبوط ستون ہیں۔پاکستان 1965 سے نئی بلندیوں کی جانب گامزن تھا۔قومی ادارے منافع میں چل رہے تھے۔پاکستان اسٹیل کے باہر خریداروں کی قطاریں لگتی تھی۔پاکستان غلط ہاتھوں میں گیا اور ادارے خسارے میں چلے گئے،ملک چوروں کے ہاتھوں میں چلا گیا۔جب اپنی بوٹی کے لیے بکرا ذبح کیا جائے تو ملکوں کا یہی حال ہوتا ہے۔ہمارے احتساب کا مقصد قومی اداروں کو شایان۔شان مقام دلانا ہے۔احتساب کی مہم کا مقصد لوگوں کو جیلوں میں بھرنا نہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سمندر میں گرنے والے نالوں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ساڑھے تین سال میں اس ملک کو درست سمت میں گامزن کرنے کی کوشش کی دو سال کرونا سے لڑنے میں لگے۔ہماری حکومت کے بارے میں یہ تاثر دیا کہ جانے والی ہے۔اس پراپیگنڈے سے سرمایہ کاروں کو غلط پیغام ملا۔عمران خان پہلا وزیر اعظم ہے جس نے پہلی ٹرم میں طویل مدت حکومت کی۔5.7 فیصد شرح نموپر پاپڑ والے کے اکانٹ میں پیسہ ڈالنے والے چیخیں مار رہے ہیں آج شروع ہونے والا سفر ابھی آغاز ہے۔پورٹ قاسم کراچی پورٹ اور گوادر سے بھی اسی طرز کی سہولتیں شروع کریں۔وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج ایک سنگ میل ہے

ریلوے نے اس سہولت کے لیے دن رات کام کیا۔اس سہولت سے سالانہ 10 لاکھ کنٹینرز منتقل کیے جاسکیں گے جس کی گنجائش کو تیس لاکھ تک بڑھایا جاسکے گا ریلوے کو 6 ارب روپے تک کا ریونیو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنشن کے اخراجات ہٹا کر چھ ماہ میں پاکستان ریلوے منافع بخش ادارہ بن جائے گا کاروبار کو جو سہولت درکار

ہوگی مہیا کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان 2022 تک کے لیے نہیں بنا رہتی دنیا تک پاکستان کا نام ہوگا جو لیڈر اس وقت پاکستان کی قیادت کررہا ہے وہ رہتی دنیا تک آہنے نقوش چھوڑے گا۔ کارگو ٹرین کے لیے بین الاقوامیمعیار کا ون ونڈو آپریشن ہوگا۔کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ریلوے متعدد سہولتیں تعمیر کرے گا۔میری

ٹائم کی شراکت سے ٹرانسپورٹ جو جدید بنائین گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ فریٹ ٹرین کا آغاز خوشی کا موقع ہے اس منصوبہ سے کراچی میں ٹریفک جام کے مسئلے کی شدت کم ہوگی۔کارگو ریل سے منتقل ہونے سے سڑکوں پر رش کم ہوگا۔ یہ سہولت بہت پہلے تعمیر ہوجانی تھی۔ تھوڑے روز قبل ہم نے مل کر ایک

نالے کا افتتاح کیا جس میں ملک کی اہم شخصیات نے شرکت کی ہم خلا کو مسخر کرنے یا سائنسی ایجادات کے بجائے نالوں کے منصوبوں کا اس لیے افتتاح کررہے ہیں کہ پہلے اس پر کام نہیں کیا گیا۔ پاکستان کو اکیسویں صدی کا تجارتی مرکز بنارہے ہیں۔پاکستان کی معاشی امکانات سے فایدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ کراچی کو بین

الاقوامی معیار کا تجارتی مرکز بنایا جائے۔ پاکستان کی معیشت کراچی سے چلتی ہے۔کراچی میں گورننس کی ضرورت ہے۔کراچی ترقی کرے گا تو صوبہ اور پاکستان بھی ترقی کرے گا۔پورٹ قاسم سے بھی ریلوے کارگو کی سہولت شروع ہوگی۔تمام کارگو جو ریلوے سے ترسیل ہوسکے اسے ریلوے سے ٹرانسپورٹ کرنا چاہئیے۔ ساتھ ایشیا

پورٹ ٹرمینل کے جنرل منیجر اینڈ کیپٹن راشد جمیل نے کہا کہ ٹرمینل کی حدود میں 3.7 کلو میٹر کا جدید ٹریک اور ایک ریل سینٹر تعمیر کیا گیا ہے۔.کنٹینر بردار ٹرین براہ راست ٹرمینل پر لوڈ ان لوڈ ہوگی۔.بیک وقت تین ٹرینوں پر کارگو لوڈ ان لوڈ ہوسکے گا۔.ٹریک کو مینویل طریقے کے بجائے کمپیوٹر بیسڈ انٹرلاکنگ سسٹم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…