جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے 90فیصد سے زائد طلبہ ریاضی اورسائنس میں انتہائی کمزور ملک گیر تحقیق کے دوران اہم انکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان میں 90 فیصد سے زائد طلبہ ریاضی اور سائنس میں انتہائی کمزور ہیں جبکہ محققین کا کہنا ہے کہ سائنس اور ریاضی کی تعلیم پر پریکٹیشنرز اور پالیسی سازوں کی توجہ کی اشد ضرورت ہے۔آغا خان یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کی ایک ملک گیر تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد سے زیادہ پرائمری اور

سیکنڈری کلاسوں کے طلبہ ریاضی اور سائنس کے مضامین میں کمزور ہیں اور انہیں مزید سیکھنے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے 153 سرکاری اور نجی سکولوں میں پانچویں، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے 15 ہزار سے زیادہ طلبہ تحقیق کا حصہ بنے جنہوں نے ریاضی اور سائنس میں ایک معیار پر بنے ٹیسٹ مکمل کئے، طلبہ کا ریاضی میں اوسط اسکور 100 میں سے 27 فیصد جبکہ سائنس میں 100 میں سے 34 فیصد تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تحقیق کی مالی معاونت پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کی تھی، تمام ٹیسٹس پاکستان کے نصاب سے ہم آہنگ تھے اور گزشتہ مطالعے کے ذریعے ملک میں استعمال کیلئے موزوں قرار دیئے گئے تھے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دونوں مضامین میں صرف ایک فیصد طلبہ نے 80 سے زیادہ نمبرز حاصل کئے، لڑکیوں نے سائنس میں لڑکوں کو تھوڑا سا پیچھے چھوڑ دیا اور ریاضی میں لڑکوں کے برابر رہیں۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق نجی سکولوں میں اوسط اسکور سرکاری سکولوں کے مقابلے میں زیادہ تھا، پنجاب میں اوسط اسکور ملک کے دیگر علاقوں میں سب سے زیادہ تھا لیکن

کسی بھی موضوع میں 40 سے زیادہ نہیں تھا۔اس مطالعے میں مجموعی طور پر 78 سرکاری اور 75 نجی اسکولوں نے حصہ لیا، 80 فیصد طلبہ کے والدین ہائی سکول سرٹیفکیٹ یا اس سے کم تعلیم یافتہ تھے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت کے 20 طلبہ میں سے صرف ایک طالب علم اس سوال کا صحیح جواب دے سکا۔اس تحقیقاتی مطالعے کی شریک محقق

اسسٹنٹ پروفیسر نصرت فاطمہ رضوی کا کہنا ہے کہ سائنس اور ریاضی کی تعلیم پر پریکٹیشنرز اور پالیسی سازوں کی توجہ کی اشد ضرورت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ طلبہ میں نئے اساتذہ کے مقابلے میں تجربہ کار اساتذہ سے سیکھنے کا رحجان کم تھا، طلبہ ڈگری حاصل کرنے والے اساتذہ سے سیکھنے کا رحجان بھی کم رکھتے تھے، بہ نسبت ان اساتذہ کے جن کے

پاس تعلیم کی ڈگری نہیں تھی۔رپورٹ کے مطابق محققین نے ان کی تعلیم کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے 589 اساتذہ کے کلاس رومز کا دورہ کیا، 10 میں سے تقریباً 9 کی تدریسی مشقوں کو کمزور اور تقریباً 10 میں سے ایک کو اوسط درجے میں کا قرار دیا گیا، کسی بھی استاد نے ایسا مظاہرہ نہیں کیا جس کو محققین اچھی تدریسی مشق قرار دیں۔مطالعے کے قابل ذکر نتائج میں یہ بھی شامل تھا کہ یک لسانی کلاس رومز کے طلبہ، جہاں نصابی کتاب، تدریس اور امتحانات سب ایک زبان میں تھے، نے کثیر لسانی کلاس رومز میں موجود طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…