اسلام آباد(آن لائن)تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ملزمان نے گھر میں گھس کر نہتی عورت کو مارا پیٹا اور گھسیٹتے ہوئے گالیاں دیتے رہے۔تفتیشی ظہیر احمد اے ایس آئی ملزمان کے ساتھ مل گیا۔ پولیس نے اصل دفعات کے تحت مقدمہ درج نہ کیا ہے۔ملزمان تاحال فرار ہیں۔
مدعی مقدمہ کی آئی جی محمد احسن یونس سے سے انصاف کی اپیل۔گزشتہ روز تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مدعیہ مقدمہ سفینہ کوثر نے درخواست دیتے کا اپنا موقف اختیار کیا کہ دیوار پر میرے سسر نے عدالت سے سٹے لیا ہوا تھا۔جس پر ملزمان جن میں محمد یوسف،شاہد محمود، شہزاد، اور محمد اعجاز شامل ہیں نے دیوار گرا دی اور گھر میں گھس کر مارا پیٹا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور گالیاں دیتے رہے. تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 70 بجرم /427/147/149 درج تو کر لیا مگر گرفتار کرنے میں حیلے بہانے سے کام لیا جا رہا ہے۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ مقدمے کاتفتیشی ظہیراحمد اے ایس آئی ملزمان کے ساتھ مل گیا ہے اور اصل دفعات کے تحت مقدمہ درج نہ کیا ہے ملزمان کو اگلہ راستہ دکھاتے ہوئے ان سے مدعی کے خلاف درخواست دینے کو کہا کہ میں کراس پرچہ کاٹ دیتا ہوں۔تفتیشی ظہیر احمد سے ہمیں کوئی انصاف کی امید نہیں ہے۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کس واقعہ کا نوٹس لیں اور میرے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔