پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش،راولپنڈی میں رین ایمر جنسی جاری، برفباری کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا

datetime 22  جنوری‬‮  2022 |

لاہور/راولپنڈی(این این آئی)بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث اہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کہیں رم جھم اور کہیں موسلادھار بارش سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے،

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم مزید سرد ہو گیا،بھکر، سانگلہ ہل، دریا خان، پاکپتن اور دیگر کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہا۔سوات، گلیات، ایوبیہ، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی میں برفباری ہوئی، میرانشاہ میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، زیارت میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں اور برفباری کا اسپیل دو روز جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان او روفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی،چمن اور کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں برف باری سے راستے بند ہونے زمینی رابطے منقطع ہوگئے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا،کئی اضلاع میں بجلی بھی معطل ہوگئی،سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کی لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کر دیا، لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جبکہ مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری وقفے وقفے سے جاری جارہی۔کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید برفباری کے باعث مختلف مقامات پرقومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

۔شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمک اور شوال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ملکہ کوہسار مری میں چند دن کے وقفے کے بعد برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا شدید برف باری کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کی مدد سے برف ہٹانے میں مصروف رہا۔ادھر ملتان، رحیم یارخان اور

لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں بارش کی وجہ سے درجنوں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں وقفے وقفے سے بارش اور اولے بھی پڑے جبکہ پشاور میں موسلادھار بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی تاہم بارش سے مختلف مقامات کی سڑکوں پرپانی بھی جمع ہو گیا اور نشیبی علاقے زیر آب

آگئے ادھر گزشتہ روز شانگلہ کے علاقہ الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں

سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے، ہوائیں 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، ہواؤں کے جھکڑ کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی جا سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے دریں اثناء ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ مری میں ہفتے سے پیر تک شدید برف باری کی پیشگوئی کی گئی۔برف باری کی پیش گوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بنا دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…