مری (این این آئی)مری جانے والے محتاط رہیں، برفباری کے دوران پھسلن سے بچنے کیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں، ٹائرپرچین استعمال کریں۔ملکہ کوہسار میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔شام5 سے صبح 5بجے تک سیاحوں کے مری میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، چیف ٹریفک افسر کے مطابق مری میں مجموعی طور پرسیاحوں کی 1355گاڑیاں موجود ہیں، سیاحوں کی 8000 سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے۔اتوار کو بھی مری، گلیات، ناران،کاغان، ہنزہ میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے اور رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔