جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی الیکشن 2023ء میں بھی سرپرائز دے گی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام قیاس آرائی ہے اور ایسی پتنگیں اڑتی رہتی ہیں،ہم مہنگائی سے واقف ہیں،اسے کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مانتے ہیں حالات مشکل ہیں اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،چین اور سعودی عرب کی مدد کے باوجود ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ہم پْرامید ہیں،

یہ سال معاشی ریکوری اور اگلا سال خوشحالی کا ہوگا،2023 میں سرپرائز دیں گے،پاکستان کے دشمن ملک میں عدم استحکام اور انتشار چاہتے ہیں،ان کے عزم ناکام ہوں گے، ہم دہشتگردوں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کی مدد کے باوجود ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔انہوں نے کہاکہ ہم مہنگائی سے واقف ہیں اور اسے کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں جبکہ معیشت بھی ریکوری کی طرف مائل ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ فی کس آمدنی (ن) لیگ کے آخری سال میں 547 ڈالر تھی اور آج فی کس آمدنی 1666ڈالر ہے، حالات مشکل ہیں، کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن مشکل حالات میں بھی ہم پْرامید ہیں، یہ سال معاشی ریکوری اور اگلا سال خوشحالی کا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ دہشتگردوں سے مقابلہ کیا اور کریں گے، پاکستان کے دشمن ملک میں عدم استحکام اور انتشار چاہتے ہیں لیکن ان کے عزم ناکام ہوں گے، ہم دہشتگردوں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام قیاس آرائی ہے اور ایسی پتنگیں اڑتی رہتی ہیں۔کورونا سے متعلق شاہ محمود نے کہا کہ کورونا کی شرح پھر بڑھ رہی ہے، ہم سب مجرم ہیں، ہم سب نے ماسک نہیں پہنا ہوا، وزیراعظم کہہ چکے ہم لاک ڈاؤ ن کے متحمل نہیں، ہم لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ 2023 میں سرپرائز دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…