جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کویت میں مقیم پاکستانی ٹرک ڈرائیورکی قسمت جاگ اًٹھی، راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)کویت میں مقیم ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیورکی قسمت جاگ اًٹھی جہاں وہ کویت کے کمرشل بینک سے 15 لاکھ دینار کی انعامی رقم جیتنے پر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔محمدحنیف نامی پاکستانی کویت میں ایک آئل کمپنی میں گزشتہ 18 سال سے ڈرائیورہے اور اپنی

محنت مزدوری کرتا ہے۔ محمدحنیف نے گزشتہ 9 سال سے کویت کے مقامی کمرشل بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھول رکھا ہے جہاں گزشتہ روزمحمد حنیف نے بینک کے نجمہ اکاؤنٹ کے ذریعے 15 لاکھ دینار کی انعامی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ساڑھے 87 کروڑ رپے بنتے ہیں۔کویتی میڈیا اورکویت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور محمدحنیف کویت کے کمرشل بینک کے نجمہ اکاؤنٹ سے 15 لاکھ دینار کی انعامی رقم جیت کر انتہائی خوشی کا اظہارکرتاہے۔محمدحنیف کا تعلق پاکستان سے ہے جو گزشتہ 18 سالوں سے کویت میں تیل کی ایک کمپنی میں ٖڈرائیورہے۔ بینک حکام کے مطابق جب پاکستانی ڈرائیور محمدحنیف کاانعام نکل آیا تو اْس وقت وہ پاکستان میں چھٹیوں پر تھا۔گزشتہ دنوں کویت واپس پہنچنے پر کویت کے کمرشل بینک نے محمدحنیف کو 15 لاکھ دینار کی جیتی ہوئی انعامی رقم حوالے کردی اور یوں پاکستانی ڈرائیورکی قسمت جاگ اْٹھی اور وہ کروڑپتی بن گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…