اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ممالک سے سالانہ 4لاکھ ہنرمندوں کی ضروت ، جرمن حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)یورپی ملک جرمنی کو اپنے ملک کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے لیے سالانہ 4 لاکھ غیر ملکی باصلاحیت ہنرمندوں کی ضرورت ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن میں کم ہوتی تازہ دم ورک فورس اور زیادہ ریٹائرمنٹ کی شرح نے ملک میں ہنرمندوں کی کمی پیدا کردی ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے جرمنی

کو سالانہ 4 لاکھ غیر ملکی ہنرمندوں کی ضرورت ہے۔جرمنی کی نئی اتحادی حکومت نے ملک میں آبادی کے عدم توازن اور کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے بعد مختلف شعبوں میں کام کے لیے ہر سال بیرون ملک سے 4 لاکھ باصلاحیت ہنرمندوں کی ضرورت کا اظہار کیا۔جرمن حکومت کی اتحادی جماعت فری ڈیموکریٹس کے پارلیمانی لیڈر کرسچن ڈیوئر نے ایک بتایا کہ ملک میں ہنرمندوں کی کمی اس قدر سنگین ہوچکی ہے کہ یہ ہماری معیشت کو ڈرامائی طور پر سست کررہی ہے۔ڈیوئر نے مزید کہا کہ زائد العمر لیبر کی سنگین صورتحال سے نکلنے کے لیے ہمارے پاس ایک ہی حل ہے کہ جلد ایک جدید امیگریشن پالیسی بنائیں جس کے تحت ہم بیرونی ممالک سے سالانہ 4لاکھ باصلاحیت ہنرمندوں کو اپنی طرف راغب کریں۔اس حوالے سے جرمن چانسلر اولف شولز اور انکے اتحادیوں نے یورپی یونین سے باہر دیگر ممالک سے باصلاحیت لوگوں کو جرمنی کی طرف راغب کرنے کے لیے کچھ نکات پر اتفاق کیا اور جرمن کو زیادہ ملازم دوست ملک بنانے کے لیے فی گھنٹہ اجرت کو 12 یوروتک بھی بڑھایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…