جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کرونا سے متعلق ہزاروں بھارتی شہریوں کا ڈیٹا آن لائن لیک ہو گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت اپنے شہریوں کے کرونا ڈیٹا کی حفاظت بھی نہ کر سکا، کرونا سے متعلق ہزاروں بھارتی شہریوں کا ڈیٹا آن لائن لیک ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہزاروں لوگوں کا ذاتی ڈیٹا ایک سرکاری سرور سے لیک ہو گیا ہے جس میں ان کے نام، موبائل نمبر، پتے اور کووِڈ ٹیسٹ کے نتیجے شامل ہیں،

اور ان معلومات تک آن لائن سرچ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔لیک ہونے والے ڈیٹا کو ریڈ فورمز کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے رکھا گیا ہے جہاں ایک سائبر مجرم نے 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کا ذاتی ڈیٹا رکھنے کا دعوی کیا ہے۔ ریڈ فورمز پر ڈالے گئے ڈیٹا میں ان لوگوں کا نام، عمر، جنس، موبائل نمبر، پتا، تاریخ اور کرونا رپورٹ کا نتیجہ لیک کیا گیا ہے۔سائبر سیکیورٹی کے محقق راج شیکھر راجہریا نے بھی ٹویٹ کیا کہ ذاتی طور پر قابل شناخت معلوماتبشمول نام اور کرونا ٹیسٹنگ کے نتائج کو کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک کے ذریعے عام کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گوگل نے متاثرہ سسٹم سے لاکھوں ڈیٹا کو انڈیکس کیا ہے۔راجہریا نے ڈارک ویب پر دستیاب دستاویزات کے جو اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں وہ ظاہر کرتے ہیں کہ لیک ہونے والا ڈیٹا کو ون پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے لیے تھا۔اس سلسلے میں بھارتی وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کو بھیجے گئے ایک ای میل سوال کا کوئی جواب نہیں ملا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…